ضلعی انتظامیہ کا پلاسٹک شاپنگ بیگز کے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کے عنوان سے متعلق ویڈیو مقابلہ کا انعقاد

ایبٹ آباد۔ 6 اگست (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ کا پلاسٹک شاپنگ بیگز کے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کے عنوان سے متعلق ویڈیو مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر صوبہ بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد ہے۔ اس سلسلہ میں شہریوں میں آگاہی کیلئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع ایبٹ …

ایبٹ آباد۔ 6 اگست (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ کا پلاسٹک شاپنگ بیگز کے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کے عنوان سے متعلق ویڈیو مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر صوبہ بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد ہے۔ اس سلسلہ میں شہریوں میں آگاہی کیلئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع ایبٹ آباد میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے ماحول پر پڑنے واے منفی اثرات کے عنوان سے ویڈیو مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ میں مجموعی طور پر 22 افراد نے حصہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ایک کمیٹی نے ویڈیوز کا بغور تجزیہ کیا اور بہترین ویڈیو بنانے پر پہلی پوزیشن کیلئے سہیل اشفاق کو 25 ہزار روپے کیش انعام اور اعزازی سرٹیفکیٹ کیلئے شارٹ لسٹ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر باقی تین بہترین ویڈیو بنانے والے افراد جن میں ردا بطول، حارث جدون اور یاسر رفیق کی ویڈیوز کو پسند کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں کیش انعامات اور اعزازی سرٹیفکیٹس کیلئے نامزد کیا۔