اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیر کے تنازعہ پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی مؤقف کی تائید قرار دیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ تنازعہ کشمری پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے بیان …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیر کے تنازعہ پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی مؤقف کی تائید قرار دیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ تنازعہ کشمری پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے بیان کا خیرم مقدم کرتی ہیں، اس بیان میں پاکستان کے اس دیرینہ موقف کی تائید کی گئی ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان وزیراعظم عمران خان کے اس اصولی مؤقف پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کی حمایت میںکسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔








