اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کیلبری فونٹ کی جعلساز اور بے نامی دار ہیں، ٹی ٹیز میں آل شریف کی شراکت دار اور انٹرویوز میں کچھ اور عدالتوں میں کچھ اور کہنے والی فنکارہ ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب! بیگم صفدر …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کیلبری فونٹ کی جعلساز اور بے نامی دار ہیں، ٹی ٹیز میں آل شریف کی شراکت دار اور انٹرویوز میں کچھ اور عدالتوں میں کچھ اور کہنے والی فنکارہ ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب! بیگم صفدر اعوان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے مائیکرو سوفٹ کا کیلبری فونٹ مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی لانچ کر دیا، ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے عدالت میں ثبوتوں کے بجائے قطری کی چھتری پیش کی، ان کا قصور یہ ہے کہ غیر ملکیوں نے ملین ڈالرز ان کے اکاؤنٹ میں بھیجے لیکن ان کو خبر نہ ہوئی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کیلبری فونٹ کی جعلساز اور بے نامی دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹیز میں آل شریف کی شراکت دار اور انٹرویوز میں کچھ اور عدالتوں میں کچھ اور کہنے والی فنکارہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے بچر آف گجرات اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو اپنے گھر بلا کر قومی سلامتی کو داغدار نہ کر سکیں، ان کا قصور یہ ہے کہ سجن جندال جیسے پاکستان دشمنوں سے خفیہ ملاقاتیں کرنے کے باوجود پاکستان کو کمزور نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ساریاں گلاں چھڈو تے ٹی ٹی دیاں رسیداں کڈو”۔








