ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ( اتوار کو) نبردآزما ہونگی

کنگسٹن ۔ 9 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو پورٹ آف سپین میں جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں وائٹ واش …

کنگسٹن ۔ 9 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو پورٹ آف سپین میں جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی، مہمان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 22 رنز سے مات دی جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز کلین سویپ کرلی۔