اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے 17 اگست کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونگے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ نے بتایاکہ جشن آزادی کے سلسلہ میں تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور تمام مقابلے گرلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے جن میں ہاکی، بیڈمنٹن …
پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے 17 اگست کو ہونگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے 17 اگست کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونگے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ نے بتایاکہ جشن آزادی کے سلسلہ میں تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور تمام مقابلے گرلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے جن میں ہاکی، بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے شامل ہیں، ہاکی کے مقابلے نصیر بندہ سٹیڈیم میں، بیڈمنٹن کے روڈہم ہال میں اور والی بال کے مقابلے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے۔








