امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 ڈالر فی بیرل اضافہ

نیویارک ۔ 10 اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 ڈالر فی بیرل سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ یورپین سٹاک اور اوپیک و دیگر ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.15 ڈالر (2 فیصد) بڑھ کر 58.53 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.96 ڈالر (3.7 فیصد ) اضافے کے ساتھ 54.50 …

نیویارک ۔ 10 اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 ڈالر فی بیرل سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ یورپین سٹاک اور اوپیک و دیگر ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.15 ڈالر (2 فیصد) بڑھ کر 58.53 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.96 ڈالر (3.7 فیصد ) اضافے کے ساتھ 54.50 ڈالر فی بیرل طے پائے۔