بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں16 ڈالر فی اونس اضافہ، پاکستان میں سونا 88 ہزار 300 روپے فی تولہ

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں16 ڈالر فی اونس کے اضافہ سے پاکستان میں سونے کی قیمت88 ہزار300 روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ آل پاکستان صراف ایسوسی ایشن(اے پی ایس اے) کے اعدادوشمار کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت16 ڈالر فی اونس اضافہ سے 1514 ڈالر فی اونس کی سطح تک بڑھ چکی ہے …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں16 ڈالر فی اونس کے اضافہ سے پاکستان میں سونے کی قیمت88 ہزار300 روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ آل پاکستان صراف ایسوسی ایشن(اے پی ایس اے) کے اعدادوشمار کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت16 ڈالر فی اونس اضافہ سے 1514 ڈالر فی اونس کی سطح تک بڑھ چکی ہے جس کے نتیجہ میں پاکساتن کی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں950 روپے فی تولہ اور815 روپے فی دس گرام کااضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کے بعد نئی قیمتیں88 ہزار300 روپے فی تولہ اور75 ہزار703 روپے فی دس گرام کے ریکارڈ سطح تک بلند ہوگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میںاضافہ عالمی منڈیوں میں سوونے کی قیمت میں اضافہ کی وجہ ہے جبکہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قیمت میں کوئی نمایاں ردوبدل نہیں ہوا۔