اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکہ کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 272.08 ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے ابتدائی ماہ …
جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں 23 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکہ کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 272.08 ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات 335.11 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ جولائی 2018ءکے مقابلہ میں جولائی 2019ءکے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں 63.03 ملین ڈالر یعنی 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔








