اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے سال میں معاشی عدم استحکام کے خاتمے، معیشت کی دستاویز بندی اور اقتصادی استحکام کیلئے م¶ثر و سخت زری اور مالیاتی اقدامات کئے، ایکسچینج ریٹ کی مارکیٹ کے تقاضوں اور حرکیات کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی گئی، اخراجات پر قابو پایا گیا، غیر ضروری درآمدی اشیاءپر ڈیوٹیوں کی شرح …
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں ہدف سے زیادہ اضافہ ریکارڈ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے سال میں معاشی عدم استحکام کے خاتمے، معیشت کی دستاویز بندی اور اقتصادی استحکام کیلئے م¶ثر و سخت زری اور مالیاتی اقدامات کئے، ایکسچینج ریٹ کی مارکیٹ کے تقاضوں اور حرکیات کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی گئی، اخراجات پر قابو پایا گیا، غیر ضروری درآمدی اشیاءپر ڈیوٹیوں کی شرح میں اضافہ جبکہ توانائی کی قیمتوں کی حقیقی بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کویقینی بنایا گیا جس کی وجہ سے ماضی کی حکومتوں کی اقتصادی بوجھ سے شدید متاثر ہونے والی معشیت کو پٹری پر ڈالنے میں مدد ملی۔ مالیاتی خسارہ پر قابو پانے کیلئے حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے۔ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد محصولات اور اخراجات کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہے۔ اس مقصد کیلئے ٹیکس کا منصفانہ نظام استوار کیا جا رہا ہے جبکہ محصولات میں اضافے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ محصولات کے ضمن میں حکومت نے جو حکمت عملی مرتب کی ہے اس کے تحت وسیع البنیاد ٹیکس پالیسی اور انتظامی اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن کا مقصد جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح بڑھانا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سمندر پار مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں پر اعتماد اور دیارغیر میں مقیم پاکستانیوں کی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد و یقین کی وجہ سے حکومت کے پہلے سال میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں ہدف سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








