سرینگر ۔ 17 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے پوری مقبوضہ وادی میں آج 13ویںروز بھی سخت کرفیو اور دیگر پابندیوںکا نفاذ جاری رکھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں گزشتہ روز نمازجمعہ کے بعد سینکڑوں لوگوں نے کرفیواور دیگر پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر …
مقبوضہ وادی کشمیر میں کرفیو کا نفاذمسلسل 13ویںروز بھی جاری

مزید خبریں
سرینگر ۔ 17 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کیخلاف لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے پوری مقبوضہ وادی میں آج 13ویںروز بھی سخت کرفیو اور دیگر پابندیوںکا نفاذ جاری رکھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں گزشتہ روز نمازجمعہ کے بعد سینکڑوں لوگوں نے کرفیواور دیگر پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے اور جموںوکشمیر اور اسکے باشندوں کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعات 370 اور 35۔اے کی منسوخی کے خلاف زبردست مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور پاکستان اورآزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ انہوں نے اس موقع پر ”شکریہ پاکستان “ کے پلے کارڈز بھی لہرائے۔قابض انتظامیہ نے پانچ اگست سے جب نریندر مودی کی حکومت نے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا مقبوضہ وادی کشمیرمیںسخت کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔








