امریکی کانگریس کی دو مسلم ارکان کے خلاف اسرائیلی حکومت کے اقدام پر امریکی سپیکر نینسی پیلوسی کی کڑی تنقید

واشنگٹن ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پیلوسی نے امریکی کانگریس کی دو خاتون ارکان کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روکنے پر نیتن یاہو حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ نینسی پیلوسی نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کو امریکی کانگریس کی دو مسلمان خاتون اراکین پر اسرائیل میں داخل ہونے …

واشنگٹن ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پیلوسی نے امریکی کانگریس کی دو خاتون ارکان کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روکنے پر نیتن یاہو حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔ نینسی پیلوسی نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کو امریکی کانگریس کی دو مسلمان خاتون اراکین پر اسرائیل میں داخل ہونے پر پابندی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے اس قدام کو ان حکومتوں کی کمزوری سے تعبیر کیا۔ امریکی کانگریس کی مسلمان خاتون اراکین الہان عمر اور رشیدہ طالب کو اسرائیل پر نکتہ چینی کرنے کی بنا پر مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو حکومت کے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔

مزید خبریں