سوڈان، جمہوری روڈ میپ پر سمجھوتے کے بعد ملک بھر میں لوگوں کا جشن

خرطوم ۔ 19 اگست (اے پی پی) فوج اور سیاسی قیادت کے مابین جمہوریت کی بحالی کے روڈ میپ پر ہونے والے معاہدے کو سوڈان میں جمہوریت کے قیام کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ فریقین کو امید ہے کہ اس ڈیل سے ملک میں آٹھ ماہ میں سے جاری عدم استحکام کا خاتمہ ہو جائے گا۔ سوڈان کے طول و عرض میں بے شمار …

خرطوم ۔ 19 اگست (اے پی پی) فوج اور سیاسی قیادت کے مابین جمہوریت کی بحالی کے روڈ میپ پر ہونے والے معاہدے کو سوڈان میں جمہوریت کے قیام کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ فریقین کو امید ہے کہ اس ڈیل سے ملک میں آٹھ ماہ میں سے جاری عدم استحکام کا خاتمہ ہو جائے گا۔ سوڈان کے طول و عرض میں بے شمار لوگ گھروں سے باہر نکل مسرت کا اظہار کیا۔ کئی مقامات پر لوگ ہاتھوں سے ‘وکٹری’ کا نشان بنا کر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے دیکھے گئے۔ دارالحکومت خرطوم میں لوگ اپنی کاروں کے ہارن بجاتے ہوئے سڑکوں پر گھومتے رہے۔ خرطوم میں دریائے نیل کے کنارے لوگوں کا ہجوم رات گئے تک خوشیاں مناتا رہا۔شراکت اقتدار کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں کئی افریقی ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ ان میں ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی اور مصرکے وزیراعظم مصطفیٰ کمال مدبولی نمایاں تھے۔ معاہدے پر سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ جنرل عبدل فتاح برہان اور مظاہرین کے نمائندہ اتحاد کے لیڈر محمد نجی العاصم نے دستخط کیے۔

مزید خبریں