اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی باڈی بلڈنگ شو 25 اگست کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، لاہور میں ہوگا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے ''اے پی پی'' کو بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ تنظیموں کو ایونٹ میں …
جشن آزادی باڈی بلڈنگ شو 25 اگست کو لاہور میں ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی باڈی بلڈنگ شو 25 اگست کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، لاہور میں ہوگا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے ”اے پی پی” کو بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ تنظیموں کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی جا چکی ہے اور ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








