اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) قومی ٹیم سائوتھ ایشین انڈر۔16 گرلز چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ رواں سال 18 سے 22 اکتوبر سے کٹھمنڈو نیپال میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیموں کی کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال شامل …
قومی ٹیم سائوتھ ایشین انڈر۔16 گرلز چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، مدثر آرائیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) قومی ٹیم سائوتھ ایشین انڈر۔16 گرلز چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ رواں سال 18 سے 22 اکتوبر سے کٹھمنڈو نیپال میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیموں کی کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں۔ 17 اکتوبر کو چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ کراچی میں لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا اور تربیتی کیمپ کے دوران کوچز اور کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دیں گے۔








