جدہ ۔ 19 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں اگلے دو سال کے دوران دو آرٹ اکیڈمیو ںکا قیام عمل میں لایا جائے گاجو ایک اہم قدم ہوگا ۔فنون لطیفہ ، ورثہ اور موسیقی کے ذریعے سے ملک کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وزارت ثقافت کے معیار زندگی پروگرام کا حصہ ہے۔وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن محمد بن فرحان نے کہا ہے تعمیری …
سعودی عرب میں فنون لطیفہ ، ثقافتی ورثہ اور موسیقی کو فروغ دینے کے لئے دو نئی اکیڈمیاں قائم کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
جدہ ۔ 19 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں اگلے دو سال کے دوران دو آرٹ اکیڈمیو ںکا قیام عمل میں لایا جائے گاجو ایک اہم قدم ہوگا ۔فنون لطیفہ ، ورثہ اور موسیقی کے ذریعے سے ملک کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وزارت ثقافت کے معیار زندگی پروگرام کا حصہ ہے۔وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن محمد بن فرحان نے کہا ہے تعمیری صلاحیت پر خرچ کرنا ایک بہت ہی اہم عنصر ہے جس سے ثقافتی شعبے کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہدمحمد بن سلمان اس فیصلے کے مکمل حامی ہیں ۔شہزادہ بدر نے مزید کہا کہ سعودی عرب آرٹ، فطری استعداد اور فنی ورثے سے مالامال ہے۔ اس ضمن میں اکیڈمیوں کا قیام تعلیمی قابلیت میں اضافے اور ملک میں آرٹ کے فروغ کے لیے پہلا باضابطہ قدم ہوگا۔ ثقافت ، راویات اور فنون لطیفہ کے لیے شروع کی جانے والی اکیڈمی 2020 ء میں حزاں کے سمسٹر کے داخلے کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دے گی۔1000 طلباء وطالبات کو داخلے دیے جائینگے۔








