ہالینڈ، گائیں پالنے کے لئے سمندر میں تیرنے والا تین منزلہ پلیٹ فارم بنا دیا گیا

روٹرڈیم ۔ 19 اگست (اے پی پی) ہالینڈ کے ساحلی شہر روٹر ڈیم میں گائیں پالنے کے لئے سمندر میں تیرنے والا تین منزلہ پلیٹ فارم بنا دیا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یورپ کی مصروف ترین بندرگاہ کے قریب موجود اس پلیٹ فارم پر 32 گائیں رکھی گئی ہیں جو پلیٹ فارم کی دوسری منزل پر رہتی ہیں۔ پلیٹ فارم کی سب سے نچلی منزل پر …

روٹرڈیم ۔ 19 اگست (اے پی پی) ہالینڈ کے ساحلی شہر روٹر ڈیم میں گائیں پالنے کے لئے سمندر میں تیرنے والا تین منزلہ پلیٹ فارم بنا دیا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یورپ کی مصروف ترین بندرگاہ کے قریب موجود اس پلیٹ فارم پر 32 گائیں رکھی گئی ہیں جو پلیٹ فارم کی دوسری منزل پر رہتی ہیں۔ پلیٹ فارم کی سب سے نچلی منزل پر مختلف پھل اگائے جاتے ہیں جبکہ سب سے اوپر والی منزل پر چارا جمع کیا جاتا ہے۔ بارش اور سمندر کی سطح بلند ہونے کا پلیٹ فارم پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور اسے ضرورت کے مطابق ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ساحل پر بنے پارکس میں سے جب کسی پارک سے گھاس کاٹی جاتی ہے تو پلیٹ فارم کو اس کے قریب پارک کر دیا جاتا ہے اور کٹی ہوئی گھاس کو پلیٹ فارم پر منتقل کر دیا جاتا ہے ۔ پلیٹ فارم اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ اس پر موجود مویشی آسانی سے اس سے اتر کر خشکی پر جا سکتے ہیں اور واپس آسکتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر موجود مویشیوں کا گوبر اکٹھا کرنے کا کام روبوٹس سے لیا جاتا ہے، فارم کا انتظام ایک کسان اپنے موبائل فون میں موجود ایپلیکیشنز کے ذریعے چلاتا ہے۔ فارم کے منتظم کسان کے مطابق اس کے مویشی خشکی کے مقابلہ میں سمندر میں زیادہ خوش رہتے ہیں۔

مزید خبریں