ای سگریٹ اور پھیپھڑوں کی بیماریوںکا تعلق جاننے کے لئے امریکا میں تحقیقات شروع

نیویارک ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکی ادارہ صحت پھیپھڑوں کی بیماریوں کے ایک "مجموعے" پر تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کے پھیپھڑوں کی ان بیماریوں کی وجہ ای سگریٹ کا استعمال ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق 14 ریاستوں میں سے بھی پھیپھڑوں کی بیماریوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر ای سگریٹ کے استعمال سے …

نیویارک ۔ 19 اگست (اے پی پی) امریکی ادارہ صحت پھیپھڑوں کی بیماریوں کے ایک "مجموعے” پر تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کے پھیپھڑوں کی ان بیماریوں کی وجہ ای سگریٹ کا استعمال ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق 14 ریاستوں میں سے بھی پھیپھڑوں کی بیماریوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر ای سگریٹ کے استعمال سے متعلقہ ہیں ۔ بیماریوں کے کنٹرول اور تدارک کے مراکز (سی ڈی سی) نے کہا ہے کہ اس معاملے پر مزید معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہے ابھی ایسے مکمل ثبوت نہیں ملے کے جس سے ثابت ہو کہ پھیپھڑوں کی بیماریوں کی اصل وجہ ای سگریٹ ہی ہیں۔سی ڈی سی محکمہ صحت کے ساتھ مل کے ریاست وسکونسن ، الینوائے، کیلی فورنیا، انڈیانا اور مینیسوٹا میں اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے۔ رواں سال 28 جون سے اب تک ان ریاستوں سے پھیپھڑوں کی بیماریوں کے 94 نئے کیسز سامنے آئے ہے جس میں اکثریت جوان اور نوعمر بچوں کی بتائی جارہی ہے۔ سی ڈی سی بیان کے مطابق 30 کے قریب کیسز صرف ریاست وسکونسن سے سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں