مکة المکرمہ ۔ 20 اگست (اے پی پی) مسجد الحرام (مکہ مکرمہ )کے صحنوں میں سائبان کی تنصیب کا کام حج سیزن کے فوری بعد شروع کیا جائیگا۔مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا کہ مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کے ساتھ مسجد نبوی شریف ( مدینہ منورہ ) کے صحنوں کے باقی حصے میں بھی دیوہیکل چھتریوں کی …
مسجد الحرام کے صحنوں میں چھتریاںنصب کر نے کا فیصلہ

مزید خبریں
مکة المکرمہ ۔ 20 اگست (اے پی پی) مسجد الحرام (مکہ مکرمہ )کے صحنوں میں سائبان کی تنصیب کا کام حج سیزن کے فوری بعد شروع کیا جائیگا۔مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا کہ مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کے ساتھ مسجد نبوی شریف ( مدینہ منورہ ) کے صحنوں کے باقی حصے میں بھی دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رواں حج موسم ختم ہوتے ہی شروع کر دیا جائے گا۔ آئندہ رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تعمیر و توسیع اور تزئین و خدمات کے سارے منصوبے آئندہ 2برسوں کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300سے زیادہ دیوہیکل چھتریاں مسجد الحرام میں نصب کی جائیں گی۔خانہ کعبہ کے اطراف صحن میں بھی سائبان نصب ہو گا۔








