اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) سیئول اور ٹوکیو کے کشیدہ تعلقات میں میں کمی کے سلسلہ میں جاپان حکام نے شمالی پریفیکچر ہوکائیدو کے ایئر پورٹ پر جنوبی کوریائی سیاحوں کا استقبال کیا اور انہیں دستی پنکھے، کتابچے اور مقامی طور پر کاشت کیے گئے خربوزوں سے بنائی گئی جیلی پیش کی۔بیس سال سے زائد عمر کے ایک جنوبی کوریائی سیاح نے کہا کہ انہیں جاپان کا …
جنوبی کوریا کے ساتھ کشیدہ تعلقات میں کمی کے لئے جاپانی ہوائی ا ڈہ پر جنوبی کوریائی سیاحوں کا استقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) سیئول اور ٹوکیو کے کشیدہ تعلقات میں میں کمی کے سلسلہ میں جاپان حکام نے شمالی پریفیکچر ہوکائیدو کے ایئر پورٹ پر جنوبی کوریائی سیاحوں کا استقبال کیا اور انہیں دستی پنکھے، کتابچے اور مقامی طور پر کاشت کیے گئے خربوزوں سے بنائی گئی جیلی پیش کی۔بیس سال سے زائد عمر کے ایک جنوبی کوریائی سیاح نے کہا کہ انہیں جاپان کا دورہ کرنے میں کوئی عار نہیں۔ انہوں نے پْرتپاک استقبال پرشکریہ ادا کیا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارت اورتاریخ کے بارے میں موقف میں اختلاف کی وجہ سے تعلقات کشیدگی کے خاتمہ کے لئے کوششوں کا حصہ ہے جاپان اور جنوبی کوریاکے درمیان تعلقات میں تلخی کے سبب ہوکائیدو اور جنوبی کوریاکے د رمیان بعض پروازوں کوبھی حالیہ دنوں میں منسوخ کیا گیا تھا۔








