بخارسٹ ۔ 20 اگست (اے پی پی) رومانیہ میں ذہنی مریضوں کے ایک ہسپتال میں ایک پاگل مریض نے حملہ کر کے چار مریضوں کو اس وقت ہلاک کردیا جب ان کا ذہنی امراض کے لیے مختص خصوصی کمرے میں علاج کیا جا رہا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 38 سالہ ذہنی مریض دارالحکومت بخارسٹ کے شمال مشرق میں واقع قصبے ساپوکا میں علاج کے لیے ذہنی امراض کے داخل …
رومانیہ میں ذہنی مریضوں کے ہسپتال میں پاگل مریض نے حملہ کر کے چار مریضوں کو ہلاک کردیا

مزید خبریں
بخارسٹ ۔ 20 اگست (اے پی پی) رومانیہ میں ذہنی مریضوں کے ایک ہسپتال میں ایک پاگل مریض نے حملہ کر کے چار مریضوں کو اس وقت ہلاک کردیا جب ان کا ذہنی امراض کے لیے مختص خصوصی کمرے میں علاج کیا جا رہا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 38 سالہ ذہنی مریض دارالحکومت بخارسٹ کے شمال مشرق میں واقع قصبے ساپوکا میں علاج کے لیے ذہنی امراض کے داخل ہونے کے لیے لایا گیا جہاں مختص کمرے میںاس پر پاگل پن کا دورہ پڑ گیا اور اس نے وہاں پڑا ہوا ایک اسٹینڈ اٹھا کر دوسرے مریضوں پر حملہ کر دیا۔ تین مریضوں کو سرپر اسٹینڈ لگنے سے شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ چوتھا مریض بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہسپتال ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ پاگل مریض کے حملے میں دیگر 9 ذہنی مریض زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو بے ہوش ہوگئے۔ ہسپتال کی ڈائریکٹر وکٹوریہ میالاسکو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ تمام واقعات ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ہوئے۔ انہوں نے ایک مقامی ٹیلی وڑن کو بتایا کہ حملہ کرنے والے مریض کو جب ہسپتال میں داخل کیا گیا تو اس کی علامات سے کسی شدت کا اظہار نہیں ہورہا تھا اس لیے اس کی زیادہ نگرانی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ اسے دورہ پڑنے سے اتنا بڑا سانحہ ہوجائے گا۔








