روبرٹو کاربالس اور ٹینیز سینڈگرن کا ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

واشنگٹن ۔ 20 اگست (اے پی پی) سپین کے روبرٹو کاربالس، امریکہ کے ٹینیز سینڈگرن اور سپین کے ہی پابلو اینڈیجار ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ اولمپک چیمپئن اینڈی مرے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز رائونڈ 64 میچز میں میزبان کھلاڑی ٹینیز …

واشنگٹن ۔ 20 اگست (اے پی پی) سپین کے روبرٹو کاربالس، امریکہ کے ٹینیز سینڈگرن اور سپین کے ہی پابلو اینڈیجار ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ اولمپک چیمپئن اینڈی مرے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز رائونڈ 64 میچز میں میزبان کھلاڑی ٹینیز سینڈگرن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی اینڈی مرے کو ٹائی بریک پر 7-6(10-8) اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ہسپانوی ٹینس سٹار روبرٹو کاربالس نے بھی ابتدائی میچ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے میزبان حریف کھلاڑی مارکس گیرن کو 6-2، 2-6 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ سپین کے ہی پابلو اینڈیجار نے چلی کے حریف کھلاڑی نیکولس جیری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔