مسجد الحرام کے صحنوں میں مزید توسیع کا فیصلہ

مکہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) مکہ مکرمہ میں زائرین کی تعداد میں روزبروز ہونیوالے اضافے کے پیش نظر نئے منصوبے روبہ عمل لائے جا رہے ہیں۔ مسجد الحرام کے صحنوں میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔عمل درآمد کیلئے خارجی صحنوں میں موجود امانت گھر اور وضو خانے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مکہ اخبار کے مطابق مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں موجود وضو …

مکہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) مکہ مکرمہ میں زائرین کی تعداد میں روزبروز ہونیوالے اضافے کے پیش نظر نئے منصوبے روبہ عمل لائے جا رہے ہیں۔ مسجد الحرام کے صحنوں میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔عمل درآمد کیلئے خارجی صحنوں میں موجود امانت گھر اور وضو خانے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مکہ اخبار کے مطابق مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں موجود وضو خانوںاور زائرین کے سامان کیلئے لاکرز ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ان سے اچھی خاصی جگہ گھری ہوئی تھی ،آئندہ یہ جگہ نمازیوں کے کام آئے گی۔ابتدائی مرحلے میں وضو خانے اور سامان کیلئے بنائے گئے لاکرز بند کردئیے گئے۔اگلے مرحلے میں انہیں مکمل طورپرصاف کر دیا جائیگا۔متعلقہ عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ مسجد الحرام کے صحنوں میں طہارت خانے اور وضوخانے اچھی خاصی تعداد میں موجود ہیں۔ آئندہ انہیں پر اکتفا کیا جائیگا۔

مزید خبریں