ثام قیوری، فیلسیانو لوپیز، ڈینس شاپووالو اور سٹیو جانسن ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

واشنگٹن ۔ 21 اگست (اے پی پی) امریکہ کے ثام قیوری، سپین کے فیلسیانو لوپیز، کینیڈا کے ڈینس شاپووالو اور امریکہ کے ہی سٹیو جانسن فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ڈین ایوانز اور البرٹ راموس رائونڈ 32 میچز میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ …

واشنگٹن ۔ 21 اگست (اے پی پی) امریکہ کے ثام قیوری، سپین کے فیلسیانو لوپیز، کینیڈا کے ڈینس شاپووالو اور امریکہ کے ہی سٹیو جانسن فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ڈین ایوانز اور البرٹ راموس رائونڈ 32 میچز میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز رائونڈ 32 میچز میں میزبان کھلاڑی ثام قیوری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی ٹینس سٹار روبرٹو کاربالس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سپین کے فیلسیانو لوپیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی پابلو اینڈیوجار کو 6-4، 1-6 اور 7-5 سے مات دی۔ کینیڈا کے سیکنڈ سیڈڈ کھلاڑی ڈینس شاپووالو نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت میزبان کھلاڑی ٹینیز سینڈگرن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رائونڈ 32 کے دیگر میچز میں امریکہ کے سٹیو جانسن، فرانسس تائیفو اور روس کے اینڈری روبلو فاتح قرار پائے اور ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔