ایتھنز۔ 21 اگست (اے پی پی)یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنوب میں واقع جزیرہ پوروس میں پرائیویٹ ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3افراد ہلاک ہو گئے۔ یونان کی سرکاری نیوز ایجنسی امنا کے مطابق جزیرہ پوروس کے میئر یانیس دیمیتریادیس نے بتایا ہے کہنجی ہیلی کاپٹر اگستا 109کو پوروس سے ایتھنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر …
یونان، ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ ، 3افراد ہلاک

مزید خبریں
ایتھنز۔ 21 اگست (اے پی پی)یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنوب میں واقع جزیرہ پوروس میں پرائیویٹ ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3افراد ہلاک ہو گئے۔ یونان کی سرکاری نیوز ایجنسی امنا کے مطابق جزیرہ پوروس کے میئر یانیس دیمیتریادیس نے بتایا ہے کہنجی ہیلی کاپٹر اگستا 109کو پوروس سے ایتھنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جانا تھا تاہم دوران پرواز ہیلی کاپٹر پوروس کے قریب ہی ہائی ٹنشن بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئے اور وہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔کوسٹ گارڈ کے عملہ نے امدادی کارروائیوں سے ہیلی کاپٹر پر سوار 2 روسی شہریوں اور یونانی پائلٹ کی نعشیں سمندر سے برآمد کر لی ہیں۔ تاہم ابتدائی طور پر واضح نہیں کیا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں کُل کتنے افراد سوار تھے۔








