واشنگٹن ۔ 21 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دینے والے امریکی یہودیوں کو بے خبر اور بے وفا قرار دے دیا جس کے جواب میں امریکہ میں مقیم یہودیوں کی تنظیموں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے اپنی دو مسلمان خاتون ارکان کانگرس کو …
امریکی صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دینے والے امریکی یہودیوں کو بے خبر اور بے وفا قرار دے دیا، یہودیوں کا سخت ردعمل

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 21 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دینے والے امریکی یہودیوں کو بے خبر اور بے وفا قرار دے دیا جس کے جواب میں امریکہ میں مقیم یہودیوں کی تنظیموں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے اپنی دو مسلمان خاتون ارکان کانگرس کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر اسرائیل پر تنقید کرنے کے اقدام کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے پوری اسرائیلی ریاست پر ان دو خواتین کو ترجیح دینا حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل کے باوجود جو امریکی یہودی اس پارٹ کو ووٹ دیتے ہیں وہ یا تو بالکل ہی بے خبر لوگ ہیں یا پھر بہت بڑے بے وفا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں آرہا کہ ڈیموکریٹ رہنمائوں نے ایسی حرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض ارکان نے اپنی خاتون ارکان کانگرس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر اسرائیل کو سزا دینے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ اسرائیل نے اس اقدام کے ذریعے امریکی کانگرس کے کسی رکن کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کا وعدہ توڑا ہے اور امریکی کانگرس کی توہین کی ہے۔ صدر نے ڈیموکریٹک پارٹ کے اس مشورہ کو انتہائی حیرت انگیز قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں مسلمان ارکان کانگرس اسرائیل اور یہودیوں سے نفرت کرتی ہیں اور ان کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کا اسرائیل حکومت کا اقدام قابل تعریف ہے بلکی اسرائیلی حکام کو ان کے گروپ میں شامل دو دیگر غیر مسلم ارکان کانگرس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز اور ایانا پریسلے جن کا تعلق ان کی اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی سے ہے، پر بھی پابندی عائد کرنی چاہیے۔امریکہ میں مقیم یہودیوں کی تنظیموں بشمول جے سٹریٹ اور امریکن جیوش کونسل نے اس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہاتی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر یہودیوں کو جانچنے کا سلسلہ فوری بند کریں۔جیوش ڈیموکریٹک کونسل آف امریکہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیلی سوفر نے کہا کہ انہیں امریکہ جیسے جمہوری ملک میں ایسے تبصرے کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلیکن پارٹی کے لئے امریکی یہودیوں کی حمایت گذشتہ چار سال کے دوران کم ہو کر آدھی رہ گئی ہے۔ایک اور تنظیم اینٹی ڈیفیمیشن لیگ کے سربراہ جوناتھن گرین بلاٹ نے ٹویٹ کیا کہ یہودیوں کو سیاسی فٹ بال بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔








