اقوام متحدہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی چیف ڈی کیبنٹ ماریا لوئزا ویوٹی نے سلامتی کونسل کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ میں کسی بڑی محاز آرائی سے بچنے کے لئے ضبط و تحمل اور حقیقی مذاکرات کی فوری ضرورت ہے ورنہ کشیدہ صورتحال کے تباہ کن نتائج نہ صرف خطہ بلکہ اس سے باہر علاقوں …
آبنائے ہرمز میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تباہ کن نتائج دیگر علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے سکتے ہیں، سلامتی کونسل کو بریفنگ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی چیف ڈی کیبنٹ ماریا لوئزا ویوٹی نے سلامتی کونسل کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ میں کسی بڑی محاز آرائی سے بچنے کے لئے ضبط و تحمل اور حقیقی مذاکرات کی فوری ضرورت ہے ورنہ کشیدہ صورتحال کے تباہ کن نتائج نہ صرف خطہ بلکہ اس سے باہر علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے سکتے ہیں ۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال جو طویل جنگوں اور جغرافیائی کشیدگی کے سبب پیچیدہ اور شورش زدہ ہے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے آبنائے ہرمز اور اور خلیج فارس کے حالیہ واقعات کا حوالہ دیا جن میں ایران کی جانب سے ایک برطانوی آئل ٹینکر کا رخ موڑنا امریکی اور ایرانی ڈرونز کو مار گرائے جانا اور آئل ٹینکروں کی حفاظت کے لئے برطانوی فیصلہ شامل ہے انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھگئی ہے اور نیویگیشن سے متعلق حقوق و فرائض کا بین الاقوامی قوانین کے تحت احترام کیا جانا چاہیے ۔








