ٹوکیو ۔ 22 اگست (اے پی پی) جاپان کی وزارت دفاع خلائی نگرانی کی صلاحیت بڑھانے کے لئے ریکارڈ بجٹ کے حصول کا منصوبہ بنا رہی ہے اس مقصد کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے حکومت سے 50 ارب ڈالر کی درخواست کی جائے گی۔جاپان بیرونی خلاء میں دفاعی صلاحیت بڑھانا چاہتا ہے اور اس سلسلہ میں بیرونی خلاء کے لئے ایک آپٹیکل ٹیلی سکوپ کا منصوبہ …
جاپانی وزارت دفاع کا خلائی نگرانی کے لئے اضافی بجٹ کا منصوبہ

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 22 اگست (اے پی پی) جاپان کی وزارت دفاع خلائی نگرانی کی صلاحیت بڑھانے کے لئے ریکارڈ بجٹ کے حصول کا منصوبہ بنا رہی ہے اس مقصد کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے حکومت سے 50 ارب ڈالر کی درخواست کی جائے گی۔جاپان بیرونی خلاء میں دفاعی صلاحیت بڑھانا چاہتا ہے اور اس سلسلہ میں بیرونی خلاء کے لئے ایک آپٹیکل ٹیلی سکوپ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ مشکوک مصنوعی سیاروں اور خلائی منظر پر نظر رکھی جا سکے۔ یہ نظام سیلف ڈیفنس فورس کے یونٹوں کے لئے ناگزیر ہو گا جو سیٹلائٹ کے ذریعے معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔








