یمن میں تمام امدادی پروگرام بند ہو جانے کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 22 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ نے یمن میں جاری تمام 22 امدادی پروگراموں کی بندش کے خطرے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تمام امدادی پروگراموں کے لئے ایک ارب ڈالر کی فوری امداد نہ ملی، تو دو ماہ بعد ان امدادی پروگراموں کو بند کرنا پڑ جائے گا۔ متعدد ممالک نے فروری …

اقوام متحدہ ۔ 22 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ نے یمن میں جاری تمام 22 امدادی پروگراموں کی بندش کے خطرے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تمام امدادی پروگراموں کے لئے ایک ارب ڈالر کی فوری امداد نہ ملی، تو دو ماہ بعد ان امدادی پروگراموں کو بند کرنا پڑ جائے گا۔ متعدد ممالک نے فروری میں اس جنگ زدہ ملک کے لیے دو اعشاریہ چھ ارب ڈالر امداد دینے کے وعدے کیے تھے لیکن اب تک ان رقوم کا نصف سے بھی کم حصہ ادا کیا گیا ہے۔ یمن میں گزشتہ چار برسوں سے حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد کے مابین جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی ملین افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔

مزید خبریں