واشنگٹن ۔ 22 اگست (اے پی پی) ایک غیر سرکاری امریکی تنظیم ” جینوسائیڈ واچ“ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کے مسلسل محاصرے کے تناظر میں مقبوضہ علاقے میں نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے اقوا م متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق”جینو سائیڈ واچ نے جو دنیا بھر کے تنازعات والے علاقوں پر …
واشنگٹن :”جینوسائیڈ واچ“ نے مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کردیا
مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 22 اگست (اے پی پی) ایک غیر سرکاری امریکی تنظیم ” جینوسائیڈ واچ“ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کے مسلسل محاصرے کے تناظر میں مقبوضہ علاقے میں نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے اقوا م متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق”جینو سائیڈ واچ نے جو دنیا بھر کے تنازعات والے علاقوں پر گہری نگاہ رکھتی ہے ،نسل کشی کا الرٹ جاری کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ہندوتوا کانظریہ، کشمیر میںبھارتی جابرانہ فوجی آمریت، علاقے میں مواصلات کے ذرائع کی معطلی، بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ، تشدد ، خواتین کی آبروریزی، بلاجواز بے انتہا پکڑ دھکڑ کشمیر یوںکی نسل کشی کی طرف اشارہ ہیں۔جینوسائیڈ واچ نے الرٹ میں کشمیریوں کی متوقع نسل کشی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو کشمیریوںکی نسل کشی سے روکیں۔








