چین کی مجموعی آبادی ایک ارب 40کروڑ ہوگئی

181

بیجنگ۔ 23 اگست (اے پی پی)چین کی مجموعی آبادی ایک ارب چالیس کروڑ ہوگئی ہے ،چین کے محکمہ شماریات نے "آبادی میں مستحکم اضافہ ، معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری” کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے70 سالوں میں آبادی کی کل تعداد میں "تیز اضافہ "، "مستحکم اضافے "میں تبدیل ہو چکا ہے۔2018ء کے آخر تک چین کی کل آبادی ایک ارب چالیس کروڑ ہوگئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبادی کے مجموعی معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے ، ثقافتی معیار اور صحت کے معیار کی بلندی کی وجہ سے زیادہ معاشی و معاشرتی فوائد پیدا ہوئے ہیں اور یہ عناصر چینی معیشت کی اعلیٰ معیار کی حامل ترقی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔