وزیراعظم عمران خان نے ٹوپی میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

صوابی ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ٹوپی میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان نے تختی کی نقاب کشائی کرکے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود اور خیبرپختونخوا کے وزیر …

صوابی ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ٹوپی میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے نئے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان نے تختی کی نقاب کشائی کرکے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود اور خیبرپختونخوا کے وزیر تیمور سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے نئے اکیڈمک بلاک کے افتتاح کے بعد سرسبز پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

مزید خبریں