وزیراعظم عمران خان کا غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ٹوپی میں نئے اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

صوابی ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اور کشمیریوں سے وعدہ ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا دنیا کے ہر فورم پر ان کا کیس لڑوں گا، مخالفین کہتے ہیں کہ عمران خان بڑے یوٹرن لیتے ہیں، مخالفین دیکھ لیں یوٹرن لیتے لیتے میں وزیراعظم بن گیا اور وہ آج جیل میں ہیں، مقصد کیلئے سمجھوتہ کرتا ہوں مقصد پر …

صوابی ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اور کشمیریوں سے وعدہ ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا دنیا کے ہر فورم پر ان کا کیس لڑوں گا، مخالفین کہتے ہیں کہ عمران خان بڑے یوٹرن لیتے ہیں، مخالفین دیکھ لیں یوٹرن لیتے لیتے میں وزیراعظم بن گیا اور وہ آج جیل میں ہیں، مقصد کیلئے سمجھوتہ کرتا ہوں مقصد پر سمجھوتہ نہیں کرتا، مخالفین کو این آر او کبھی نہیں ملے گا، ملک پر تھوڑا مشکل وقت ہے یہ بھی نکل جائے گا، ہمارے رول ماڈل حضور اکرم ہیں، جن کا کوئی ثانی نہیں، تعلیم موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، تعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے، اچھے تعلیمی ادارے کبھی معیار گرنے نہیں دیتے، معاشرہ میں اساتذہ اور سکالرز کا احترام بحال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ٹوپی میں نئے اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہندوﺅں کی آر ایس ایس آئیڈیالوجی کو بھانپ لیا تھا کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ ہندو مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور کشمیر کے لوگوں سے وعدہ ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا تو دنیا میں ہر فورم پر ان کا کیس لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سہل پسند کبھی بڑے لوگ نہیں بنتے، زندگی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت ہے، دنیا کے عظیم لوگوں نے مشکل زندگی گزاری، مگر اندر سکون تھا، ہر انسان کو اﷲ تعالیٰ نے صلاحیتوں سے مالا مال کر رکھا ہے لیکن انہیں ان کا علم نہیں ہوتا، بڑی سوچ سے ہی انسان عظیم بنتا ہے، تاریخ ان لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، بابا فرید داتا گنج بخشؒ، نظام الدین اولیائؒ اور معین الدین چشتیؒ کے مزاروں پر لاکھوں لوگ حاضری دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے اشاعت اسلام کا فریضہ انجام دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے، جس ادارے کا معیار بلند ہو گا اسے فنڈز بھی زیادہ ملیں گے اور وہاں سے ہونہار طالب علم بھی تیار ہو کر نکلیں گے۔

مزید خبریں