اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت وفاقی حکومت ‘ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس ایوان صدر اسلام آباد میں پیر کو منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 275 فنکاروں کی مالی معاونت کے لئے غور کیا گیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ اس فنڈ کے قیام کا بنیادی مقصد …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت وفاقی حکومت ‘ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس ہوا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت وفاقی حکومت ‘ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس ایوان صدر اسلام آباد میں پیر کو منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 275 فنکاروں کی مالی معاونت کے لئے غور کیا گیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ اس فنڈ کے قیام کا بنیادی مقصد ضرورت مند فنکاروں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے زور دیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مستند ڈیٹا بیس ہونا چاہیے تاکہ شفاف انداز میں فنڈز کی تقسیم یقینی بنائی جاسکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ فنکار معاشرے کا قابل قدر حصہ ہیں اور وہ ملک کی مثبت ساکھ اور فن کے فروغ کے لئے گراںقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فیڈرل گورنمنٹ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ 2011ءمیں 20 کروڑ روپے سے قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد فنکاروں کو مختلف حالات میں مالی معاونت فراہم کرنا تھا جن میں کسی فنکار کی مفلسی کی حالت میں مالی معاونت کرنا‘ عمر‘ صحت اور دیگر حادثہ یا مرض کی وجہ سے معذوری‘ فنکار کی وفات کے بعد اس کے خاندان کے لئے مالی معاونت شامل تھی۔ صدر مملکت نے کمیٹی کے تمام ممبران اور مخیر حضرات کی جانب سے اس مقصد /مشن کے لئے کوششوں اور حصہ پر ان کا شکریہ ادا کیا جو فنکاروں کے مسائل کے حل کا مقصد ہے۔ اجلاس میں کمیٹی کے پرائیویٹ ممبران ڈاکٹر علی جان‘ مصباح خالد‘ خالد انعم‘ عدیل ہاشمی‘ عاطف اسلم‘ روشن خورشید بھروچہ اور اباسین یوسفزئی بھی موجود تھے۔








