اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے ریاستی جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا اب ناممکن ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر آپشن استعمال کرے گا، حکومت چاہتی ہے کشمیر کاز پر پوری قوم اور سیاسی قیادت یک زبان ہو، اگر جنگ مسلط …
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے ریاستی جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا اب ناممکن ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر آپشن استعمال کرے گا، حکومت چاہتی ہے کشمیر کاز پر پوری قوم اور سیاسی قیادت یک زبان ہو، اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج اس کے لیے تیار ہے لیکن یہ جنگ صرف اس خطے کے امن کے لیے خطرہ نہیں بنے گی بلکہ پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آئے گی، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے دنیا بھارت کے اس جابرانہ اقدام کو روکے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران معاون خصوصی نے کہا کہ ہم دنیا کو نہ صرف یہ باور کروائیں گے بلکہ وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت موجودہ حکومت اس کے ساتھ دستیاب تمام آپشن بروئے کار لائے گی اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرے گی ۔ جوں جوں یہ بیانیہ دنیا تک پہنچے گا، بھارت کے لئے زیادہ عرصہ تک کشمیر کے اندر جبر، استحصال، فوج اور کرفیو کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا مشکل ہو جائے گا اور بالآخر یہ بین الاقوامی دبائو اور میڈیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا دنیا کو مجبور کرے گا کہ وہ مودی کے جبر سے کشمیریوں کو نجات دلانے کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔ اپوزیشن سے مشاورت کے حوالے سے سوال پر معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کشمیر کاز پر ہم سب یک زبان ہو کر مکمل ہم آہنگی اور یکجہتی سے دنیا کو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نظر آئیں، پوری قوم چٹان بن کرآگے بڑھ کر ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر بین الاقوامی سطح پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے اور یقیناً اپوزیشن اس میں اہم اور کلیدی سٹیک ہولڈر ہے۔








