اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر تمام سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس کے تحت کسی وزیر یا رکن کے ذاتی مہمان کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام گاڑیوں کی سخت سکیورٹی چیکنگ کی جائے گی اور سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کو بھی پارلیمنٹ کی پارکنگ …
صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر تمام سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس کے تحت کسی وزیر یا رکن کے ذاتی مہمان کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام گاڑیوں کی سخت سکیورٹی چیکنگ کی جائے گی اور سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کو بھی پارلیمنٹ کی پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پارلیمنٹ ہائوس سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان پارلیمنٹ اور وفاقی وزراء سے کہا گیا ہے کہ جمعہ 30اگست کو منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر وہ اپنا کوئی مہمان ہمراہ نہیں لاسکیں گے اور تمام ارکان سے کہا گیا ہے کہ انہیں ذاتی گارڈز کو بھی پارلیمنٹ کی حدود میں لانے کی ممانعت ہوگی۔ کسی بھی قسم کی رش کی صورتحال سے بچنے کے لئے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہائوس تک خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی۔ ارکان پارلیمنٹ کے ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں مقررہ پارکنگ میں کھڑی کریں اور وہ اپنی گاڑی کے پاس ہی رہیں گے۔








