مودی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو رہا، امریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کےلئے ان کو راضی کریں ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کےلئے مودی کو راضی کریں، مودی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو رہا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں مودی کی جانب سے امریکی صدر کی ثالثی کو مسترد کرنا تشویشناک ہے، …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کےلئے مودی کو راضی کریں، مودی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو رہا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں مودی کی جانب سے امریکی صدر کی ثالثی کو مسترد کرنا تشویشناک ہے، دنیا کی نظریں ٹرمپ اور مودی کی ملاقات پر لگی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔

مزید خبریں