چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ اے ہاشمی کی راولپنڈی چیمبر کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ اے ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک چین پائیدار اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کاروباری وفود کے تبادلے ناگزیر ہیں، پاک چین سدا بہار سٹریٹجک شراکت داری فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کی انٹر پرائزز اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آٹھ رکنی …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ اے ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک چین پائیدار اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کاروباری وفود کے تبادلے ناگزیر ہیں، پاک چین سدا بہار سٹریٹجک شراکت داری فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کی انٹر پرائزز اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آٹھ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو بیجنگ میں ان سے ملاقات کی۔ سفیر نے پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاک چین اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کاروباری وفود کے تبادلے انتہائی ناگزیر ہیں۔ ہاشمی نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل کاروباری روابط مستحکم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ آر سی سی آئی وفد نے سفیر کو تجارتی اور اور ملکی بزنس پالیسی کو فروغ دینے کیلئے چیمبر کی کوششوں کے حوالے سے بریف کیا۔ چیمبر کا وفد اس وقت چینی وزارت تجارت کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام میں شرکت کی غرض سے بیجنگ کا دورہ کر رہا ہے۔

مزید خبریں