معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن چکے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو ڈومور کرنا ہو گا، وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے، کابینہ نے جمعہ کو 12 سے ساڑھے 12 …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن چکے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری کو ڈومور کرنا ہو گا، وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے، کابینہ نے جمعہ کو 12 سے ساڑھے 12 بجے کے دوران کشمیریوں سے یکجہتی کے وزیراعظم کے اعلان کی توثیق کی ہے۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کے بعد پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر قوم سے خطاب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، کابینہ نے کشمیر سے متعلق فوکل گروپ جس میں اپوزیشن کی بھی نمائندگی ہے، اس کا ایک اجلاس ہو چکا ہے، کابینہ اجلاس میں کشمیریوں کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم کے پوری قوم کی آواز بن کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے جذبہ کو کابینہ نے سراہا، اس اجلاس سے قبل ہر ہفتے میں ایک دن کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم یک زبان ہو کر کھڑی ہو گی اور اس کو مختلف رنگ دیئے جائیں گے، ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ آدھا گھنٹہ کشمیر کاز کیلئے وقف کریں گے، ہندوستان کو قومی یکجہتی کی شکل میں جواب دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے عوام کو دیئے جانے والے ریلیف کے حوالہ سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، وزارت خارجہ کی جانب سے عوام کو دستاویزات کی تصدیق کے عمل میں آسانی سمیت دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کو کاشتکاروں کی بہتری کیلئے فعال کیا جائے گا، پیشنگوئی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے بھجوائے جانے والے ترسیلات زر پر لی جانے والی بینک فیس ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی بسوں میں خصوصی افراد کیلئے نشست مختص کی جائے گی۔

مزید خبریں