پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ ایران‘ ملائشیا اور ترکی کی جانب سے کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا۔ قائداعظم …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ ایران‘ ملائشیا اور ترکی کی جانب سے کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور پاکستانی قوم کشمیر کاز کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے قوم کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں27 ستمبر کو مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کشمیر کے حوالے سے اجلاس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے قانونی حق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور بھارتی قابض افواج ان کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے مسئلے پر متحد ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے جائزہ کے لئے کشمیر تک رسائی دے۔

مزید خبریں