خیبرپختونخوا کے 27اضلاع سمیت ملک کے 46 مخصوص اضلاع میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے 27اضلاع سمیت ملک کے 46 مخصوص اضلاع میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے 86 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں، مہم کے دوران خیبر پختونخوا کے 27اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 46لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیومہم کے …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے 27اضلاع سمیت ملک کے 46 مخصوص اضلاع میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے 86 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں، مہم کے دوران خیبر پختونخوا کے 27اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 46لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیومہم کے حکام کے مطابق 46 مخصوص اضلاع میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے اضلاع کی تعداد 27ہے جہاں تین قبائلی اضلاع باجوڑ ، خیبر اور شمالی وزیرستان سمیت پورے صوبے کے دیگر اضلاع بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، تورغر، ہنگو، چارسدہ اور شانگلہ میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق انسداد پولیومہم کے دوران صوبہ پنجاب کے4 اضلاع لاہور، سرگودھا، میانوالی اور جہلم، صوبہ سندھ کے 5اضلاع جیکب آباد ، کشمور، دادو ، جامشورو اور حیدر آباد جبکہ بلوچستان کے7 اضلاع کوئٹہ، پشین، نصیر آباد، جعفر آباد ، جھل مگسی، صحبت پور اورقلعہ عبداللہ جبکہ گلگت بلتستان میں ضلع دیامیر میں پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں