اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) مالی سال کے پہلے مہینہ میں پاکستان اورارمریکا کے درمیان باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ءمیں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 373.51 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.29 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں …
مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان اورارمریکا کے درمیان باہمی تجارتی حجم میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) مالی سال کے پہلے مہینہ میں پاکستان اورارمریکا کے درمیان باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ءمیں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 373.51 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.29 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 328.09 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔اسی طرح جولائی 2017ءمیں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 283.81 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ مالی سال کے پہلے مہینہ میں امریکا سے درآمدات میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔








