وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت پولی کلینک کی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت پولی کلینک کی اصلاحاتی کمیٹی کا ساتواں اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک، پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نوشین حامد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اجلاس کا …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت پولی کلینک کی اصلاحاتی کمیٹی کا ساتواں اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک، پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نوشین حامد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اجلاس کا مقصد پولی کلینک ہسپتال میں اصلاحات کے ذریعے ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی کو عوام تک یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسلام آباد شہر کو ماڈل ہیلتھ سٹی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے تاکہ صحت کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولی کلینک میں ایک سے پندرہ گریڈ تک کے ملازمین کی خالی آسامیوں پر نئی بھرتی کی جائے گی، ہسپتال میں سٹاف کی کمی پورا کیا جائے گا جس سے صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

مزید خبریں