وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بات چیت کے دوران ملاقات مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بات چیت کے دوران ملاقات مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی وزارتِ خارجہ آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اب تک کی جانے والی کاوشوں، بین الاقوامی روابط سے آگاہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے اس سلسلہ میں کچھ تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی طرف سے آنے والی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ وزیر خارجہ نے سپیشل کمیٹی برائے امور کشمیر میں شرکت پر بھی سینیٹر سراج الحق کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر ہر طرح کی ذات اور جماعت سے بالاتر ہے، مسئلہ کشمیر پوری امت بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

مزید خبریں