شالیمار ایکسپریس بغیر پھاٹک کے ریلوے کراسنگ پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی،

فیصل آباد۔ 28 اگست (اے پی پی)کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہو رجانے والی شالیمار ایکسپریس چک نمبر 190ر ب نصیر آباد لنک روڈ کراری چک جھمرہ سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر بغیر پھاٹک کے ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ریل کا انجن اور آئل ٹینکر کا عقبی حصہ بری طرح تباہ ہوگیا تاہم کوئی شخص جاں بحق ےا …

فیصل آباد۔ 28 اگست (اے پی پی)کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہو رجانے والی شالیمار ایکسپریس چک نمبر 190ر ب نصیر آباد لنک روڈ کراری چک جھمرہ سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر بغیر پھاٹک کے ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ریل کا انجن اور آئل ٹینکر کا عقبی حصہ بری طرح تباہ ہوگیا تاہم کوئی شخص جاں بحق ےا زخمی نہیں ہوا جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ بدھ کی علی الصبح 4 بجے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ٹریک کلیئر کروا کر ٹرینوں کی آمدو رفت بحال کردی۔

مزید خبریں