اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے ”فالس فلیگ آپریشن“ کی طرز کا کوئی ناٹک رچا سکتا ہے، توقع ہے کہ کویت مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے ”فالس فلیگ آپریشن“ کی طرز کا کوئی ناٹک رچا سکتا ہے، توقع ہے کہ کویت مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے بدھ کو کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ فریقین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے یکطرفہ اقدامات کے بعد نہتے کشمیریوں پر شدید مظالم ڈھا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے کویتی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے ”فالس فلیگ آپریشن“ کی طرز کا کوئی ناٹک رچا سکتا ہے۔








