اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان نے پاک افغان سرحد پر حالیہ فائرنگ کے بعض واقعات کے بارے میں افغان حکومت کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ نہیں کی کیونکہ یہ ہماری پالیسی نہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز سرحد پار سے …
پاکستان کا پاک افغان سرحد پر حالیہ فائرنگ کے بعض واقعات کے بارے میں افغان حکومت کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنے پر افسوس ، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان نے پاک افغان سرحد پر حالیہ فائرنگ کے بعض واقعات کے بارے میں افغان حکومت کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر فائرنگ نہیں کی کیونکہ یہ ہماری پالیسی نہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے فوج یا ایف سی چوکیوں پر حملوں کے تناظر میں صرف اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کرتی ہیں۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر مذکورہ علاقوں میں ان دہشت گرد کیمپوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا ہے اور موثر کنٹرول کیلئے ان علاقوں میں حکومت افغانستان سے اپنی فورسز تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغانستان باہمی مفاہمت کے تحت ضروری اقدامات کریگی۔








