اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے بین الااقوامی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرنے والے 18 خصوصی نمائندوں، سپیشل پروسیجرز مینڈیٹ ہولڈرز (سپیشل رپورٹرز) کو تفصیلی خط ارسال کیا ہے۔ خط میں انہوں …
وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کو خط ارسال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے بین الااقوامی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرنے والے 18 خصوصی نمائندوں، سپیشل پروسیجرز مینڈیٹ ہولڈرز (سپیشل رپورٹرز) کو تفصیلی خط ارسال کیا ہے۔ خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں خطہ کی حیثیت کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لینے سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے پر مجبور کیا جائے۔ خط میں وفاقی وزیر نے اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹرز کی توجہ بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف دلوائی جس میں بھارتی حکومت کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے جبری طور پر روکنے سمیت صنفی بنیادوں پر تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، مواصلات کا مکمل شٹ ڈاون، کرفیو کا نفاذ، گرفتاریاں اور سیاسی رہنماو¿ں کی نظر بندیاں، مذہبی پابندیاں اور بچوں اور خواتین کی عصمت دری اور تشدد کے واقعات شامل ہیں۔








