اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پاکستان مشین ٹول فیکٹری اور پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق سفارشات کی منظوری دیدی ہے، ای سی سی نے پاورڈویژن کی جانب سے تھر کے تعلقہ اسلام کوٹ میں بجلی کے 4514 گھریلو صارفین کو بجلی کی مد میں سبسڈی دینے کی تجویز …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پاکستان مشین ٹول فیکٹری اور پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق سفارشات کی منظوری دیدی ہے، ای سی سی نے پاورڈویژن کی جانب سے تھر کے تعلقہ اسلام کوٹ میں بجلی کے 4514 گھریلو صارفین کو بجلی کی مد میں سبسڈی دینے کی تجویز کی بھی منظوری دیدی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو یہاں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ماہ جون کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے 355 ملین روپے جاری کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو مالی سال 2019-20ءکیلئے سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے متوقع 407 ملین روپے کے انتظامات کا اختیاربھی دیا، یہ رقم ماہانہ بنیادوں پر سٹیل ملز کو دی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کیلئے فروری سے لیکر مئی 2019ءتک کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ضمن میں 145 ملین روپے کی ادائیگی کی تجویز کو منظورکرلیا، کمیٹی نے وزارت صنعت وپیداوارکو پاکستان مشین ٹول فیکٹری کو واجبات کی کلئیرنس کے بعد سٹرٹیجک پلان ڈویژن کے حوالہ کرنے کے ضمن میں حتمی پلان کیلئے سٹریٹجک پلان ڈویژن، کامرس ڈویژن۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اورسندہ ریونیوکنٹرول کے ساتھ میٹنگ کی ہدایت بھی کی۔








