اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانل مکرون سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے ڈیمو گرافک ڈھانچہ کو تبدیل کرنے کیلئے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے غیر قانونی …
وزیراعظم عمران خان کی فرانس کے صدر ایمانل مکرون سے ٹیلی فون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانل مکرون سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے ڈیمو گرافک ڈھانچہ کو تبدیل کرنے کیلئے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے فرانس کے صدر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جموں و کشمیر پر قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کارروائیاں خطہ کے امن و سلامتی کیلئے انتہائی خطرہ ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوری آبادی کے بے مثال لاک ڈاﺅن کے حوالہ سے بھی انہیں آگاہ کیا جس کی وجہ سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بڑی مشکلات درپیش ہیں۔ وزیراعظم نے فرانسیسی صدر کو 5 اگست سے لگائے گئے کرفیو کی وجہ سے بنیادی انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کا قریبی مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے پرامن طور پر دیرینہ مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے افغان امن اور مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں سے فرانسیسی صدر کو آگاہ کیا۔ فرانسیسی صدر نے افغانستان میں امن کے حوالہ سے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماﺅں نے خطہ کے امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔








