اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تمام ریاستی اداروں میں احتساب اور جوابدہی کے مضبوط میکنزم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قومی اداروں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تمام ریاستی اداروں میں احتساب اور جوابدہی کے مضبوط میکنزم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قومی اداروں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کسی کی مرضی کے مطابق کام نہیں کر سکتی بلکہ اس کی بجائے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئین اور قانون پر اس کی اصلی روح کے مطابق عمل پیرا ہیں اور وہ قومی اداروں کی بحالی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ نیا پاکستان میں اب کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے اور کرپشن میں ملوث عناصر کو گرفتار کر رہا ہے۔








